یدیو رپا کی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری، کانگرس کا اسمبلی کے باہر احتجاج

بنگلور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بی ایس یدیو رپا کی جمعرات کی صبح کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری ہو گئی۔ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں شب بھر ہونے والی سماعت کے بعد عمل میں آئی۔

سماعت مکمل ہونے کے بعدسپریم کورٹ نے تقریب حلف برداری پر حکم امتناعی جاری کرنے یا ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کرناٹک میں بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے مدعو کیے جانے کے ریاستی گورنر کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی رات دیر گئے کانگریس ۔جنتادل سیکولر(جے ڈی ایس)کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر دیا۔

گورنر واجو بھائی والا نے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد تقریب میں یدیو رپا کو حلف دلایا۔تقریب حلف برداری کے بعد جہاں ایک جانب بی جے پی ممبران اسمبلی راج بھون کے باہر خوشیاں منارہے تھے وہیں کانگریس کے سینیئر لیڈران بشمول سدارمیہ اور غلام نبی آزاد اسمبلی کے باہر گاندھی جی کے مجسمہ پر جمع ہو کر یدیو رپا کو حلف دلانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

75سالہ یدیو رپا کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ موجود نہیں تھے۔ حلف لیتے وقت یدیو رپا ہرے رنگ کی شال اوڑھے تھے جو کہ کاشتکاروں سے ہمدردی کی علامت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yeddyurappa takes oath as karnataka cm congress protests outside vidhana soudha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply