بنگلور بم دھماکوں کے ملزم یاسین بھٹکل کو 4فروری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

بنگلور:کرناٹک میں چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر اپریل 2010 میں ہونے والے بم دھماکے کے معاملے میں یہاں سٹی سول کورٹ نے بنگلور پولس کو ہدایت دی کہ وہ کالعدم تنظیم انڈین مجاہدین کے بانی یاسین بھٹکل کو چار فروری کو عدالت میں پیش کرے۔ پولس ذرائع کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ یاسین بھٹکل کو،جواس وقت حیدرآباد جیل میں مجرم قرار دیے گئے قیدی کے طور پر مقید ہے، طے کیے گئے الزامات کا جواب دینے اور مقدمہ سے متعلق کاغذات پر دستخط لینے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ2010میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل کے ایک میچ کے شروع ہونے سے عین قبل چنا سوامی اسٹیڈیم دھماکہ کی سازش رچنے کے الزام میں چار فروری کو عدلت میں پیش کیے جانے والے بھٹکل کو قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی ایک عدالت چار دیگر کے ساتھ اپریل 2013میں حیدر آباد بم دھماکوں کا بھی مجرم قرار دے کر گذشتہ ماہ پھانسی کی سزا سنا چکی ہے۔ان بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 130 زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasin bhatkal told to appear in court on feb 4 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply