یٰسین بھٹکل اور چار دیگر اینڈین مجاہدین انتہا پسندوں کو مجرم قرار دے دیا گیا

نئی دہلی: ایک خصوصی عدالت نے 2013میں حیدرآباد کے دو بم دھماکے کیس میں منگل کے روز یٰسین بھٹکل اور انڈین مجاہدین کے چار دیگر کو مجرم قرار دے دیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت ان پانچوں کو18دسمبر کو سزا سنائے گی۔
یٰسین بھٹکل کے علاوہ جن چار کو قصور وار قرار دیا گیا ہے وہ اسد اللہ اختر عرف ہادی، بھٹکل عرف محمد احمد سدی باپا، تحسین اختر عرف مونو، پاکستانی نژاد ضیاءالرحمٰن عرف وقاص اور اعجاز شیخ ہیں۔یہ دونوں دھماکے 21فروری2013کو حیدر آباد میں دل سکھ نگر میں ہوئے تھے جس میں19افراد ہلاک اور130زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasin bhatkal 4 other indian mujahideen men convicted for hyderabad twin blasts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply