یشونت سنہا نے ’راشٹریہ منچ‘ تشکیل دینے کا اعلان کیا

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باغی لیڈر یشونت سنہا نے پارٹی میں اپنے حامی اور ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا اور کانگریس، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی اور مہاراشٹر و مدھیہ پردیش کے کچھ رہنماؤں کے ساتھ مل کر ایک غیر جماعتی ” راشٹریہ منچ“ کے قیام کا اعلان کیا۔
بابائے قوم مہاتما گاندھی کی70ویں برسی پر راج گھاٹ میں ان کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سنہا نے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپنے سیاسی لیکن غیر جماعتی منچ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منچ ملک کے سلگتے مسائل کو عوام تک لے جانے اور انہیں بیدار کرنے کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گا اور اسے کبھی بھی سیاسی پارٹی نہیں بننے دیا جائے گا۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ رینوکا چودھری، ترنمول کانگریس کے دنیش ترویدی، عم آدمی پارٹی کے ترجمان اور سابق صحافی اشوتوش، سماج وادی پارٹی کے گھنشیام تیواڑی وغیرہ بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yashwant sinha to launch national forum across party lines in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply