یشونت سنہا اور سید علی شاہ گیلانی ملاقات سے بی جے پی کا کوئی سروکار نہیں

نئی دہلی: اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا کی قیادت والے پانچ رکنی وفد کی آج صبح سری نگر میں علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے ساتھ ملاقات سے بے تعلقی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا ہے کہ اس کا اس ملاقات سے کوئی سروکار نہیں۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی سکریٹری شری کانت شرما نے کہا کہ جس وفد نے علیحدگی پسند لیڈر سے ملاقات کی ہے وہ بی جے پی کا وفد نہیں تھا۔ اس لئے بی جے پی کا اس ملاقات سے کوئی تعلق نہیں۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ مسٹر سنہا نے بھی یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس مٹنگ کا پارٹی یا حکومت سے کوئی سروکار نہیں۔
اس ملاقات کی نوعیت ذاتی تھی۔ اس سے قبل آج صبح مسٹر سنہا کی قیادت والا وفدسید علی شاہ گیلانے کے نگھر واقع حیدرپورا گیا جہاں گزشتہ چھ ماہ سے وہ نظر بند ہیں۔وفد نے ان پر واضح کیا کہ وہ لوگ سرکار کے نمائندے نہیں لیکن وہ کشمیر کے دکھوں کو سمجھنے کے لئے چاہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yashwant sinha meets geelani govt says its independent attempt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply