یشونت سنہا ہوش کے ناخن لیں لیں اور مودی حکومت کو کام کرنے دیں:کائستھ مہاسبھا کے صدر کی تلقین

بھوپال: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور اکھل بھارتیہ کائستھ مہاسبھا کے صدر کیلاش سارنگ نے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی تنقید کرنے والے سینئر پارٹی لیڈر یشونت سنہا کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اب بھی بات سمجھ لیں اور مرکزی حکومت کو کام کرنے دیں۔ راجیہ سبھا کے سابق رکن مسٹر سنگھ نے مسٹر سنگھ کو تحریر کردہ خط میڈیا کو جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے ’میری آپ سے گزارش ہے کہ جو ہوگیا سو ہوگیا، آپ کو جتنا کہنا تھا کہہ لیا۔
اب تو پرسکون رہیں۔ آپ کو حکومت مخالفوں اور ملک مخالفین کی جو مدد کرنی تھی، اتنی آپ نے کردی۔ اب بھی بات سمجھ لیں اور حکومت کو کام کرنے دیں۔ راجیہ سبھا میں اور سماجی سیاسی سطح پر مسٹر سنہا کے ساتھ کام کرچکے مسٹر سارنگ نے دونوں کے مابین برسوں کے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل خط میں لکھا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں مسٹر سنہا کے تیورکے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ مسٹر سنہا نے ایسا کرکے تنظیم، حکومت اور بی جے پی پر ہی نہیں بلکہ ہندستان کی قومیت پر بھی حملہ کیا ہے۔
سینئر لیڈر مسٹر سارنگ نے لکھا ہے کہ یہ سب کرنے کے پیچھے مسٹر سنہا کے دل کی گہرائیوں میں کیا ہے ، یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں لیکن اب تک جو سامنے آیا ہے، اس کے مطابق وزیراعظم نے مسٹر سنہا کو ملاقات کا وقت نہیں دیا اور اس کے بعد سے وہ یہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر سنہا بھی مرکزی کابینہ میں رہ چکے ہیں اور وزیراعظم کی مصروفیت کو بھی سمجھتے ہیں۔ اس کے باوجود مسٹر سنہا نے مسٹر نریندر مودی کو اچھے کاموں کو نظرانداز کرکے ان پر عوامی طورپر حملہ کیا ہے جو کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yashwant sinha draws flak from ex mp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply