دہلی میں منگل تک جمنا خطرے کے نشان سے اور اوپر بہنے لگے گی

نئی دہلی: جمنا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر برقرار رہنے کے باعث نشیبی علاقوں سے مزید2000افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

جمنا کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے اور وہ بڑھتے بڑھتے پانچ سال بعد پہلی بار اب تک کی سب سے بلندی پر بہہ رہی ہے۔ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑے جانے اور طاس علاقوں میں مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے جمنا ندی میں سطح آب بڑھ کر205.50 میٹرپہنچ گئی ہے جو منگل کے روز بڑھ کر206.60میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

صورت حال کے پیش نظر اروند کیجری وال قیادت والی دہلی حکومت نے جمنا کے سیلابی علاقہ کے نشیبی علاقوں کے لیے ہنگامی حالات ڈکلیر کر دیے ہیں۔دہلی پولس نے بھی لوہے کے پل پر ٹریفک کے گذرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yamuna continues to flow above danger mark in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply