اروناچل پردیش کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر تباہ، ملبہ پایا گیا

تیز پور: اروناچل پردیش میں سیلاب میں پھنسے افراد کو راحت بہم پہنچاکر آسام کے سونت پور ضلع کے تیج پور واقع سلونی باڑی ہوائی اڈے پر واپس آنے کی پرواز کے دوران لاپتہ ہوجانے والے ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا پمپون پارے میں ملبہ پایا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر کا عملہ تین افراد پر مشتمل تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آسام اور اروناچل پردیش کی انتظامیہ، فوج اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ کئی ایجنسیوں نے بچاؤ اور تلاشی مہم شروع کر رکھی تھی۔ سلونی باڑی کے ہوائی ٹریفک کنٹرولر سے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا آخری بار رابطہ کل شام تین بجکر 50 منٹ پر اس وقت ہوا تھا جب یہ واپس لوٹ رہا تھا۔
سونت پور کے ڈپٹی کمشنر ایم کے ڈیکا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش کے ایٹانگر اور پاپم پارہ ضلع کے ساگل? علاقے میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے سلونی باڑی سے کل صبح پرواز کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wreckage of iaf chopper found in arunachal pradeshs pampunpare district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply