نتیش کمار وزیر اعظم بنیں تو مجھے خوشی ہو گی: لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادوکا بیان

پٹنہ:بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے سربراہ نتیش کمار کو اپنا گورو مانتے ہیں اور اگر وہ وزیراعظم بنے تو سب سے زیادہ خوشی ان کو ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2019میں ہونے والے عام انتخابات میں اگر نتیش جی کو وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا تو ان کے والد لالو پرساد یادو ان کی حمایت کریں گے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو کانگریس نائب صدر راہل گاندھی میں بھی وزیر اعظم بننے کی صلاحیت ہے لیکن اگر نتیش کمار جی وزیر اعظم بنتے ہیں تو انہیں زیادہ خوشی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Would be happy if nitish becomes pm says lalus son tejaswi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply