ہندوستان میں چڑھتے سورج کی پوجا کرنا عام رجحان ہے:یشونت سنہا

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رہنما یشونت سنہا نے کہا کہ ہندوستان میں یہ عام رجحان ہے وہ چڑھتے سورج کی پوجا کرتے ہیں اور صرف جو اقتدار میں ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج نریندر مودی وزیر اعظم ہیں تو قوم انہیں ہی”کرشماتی لیڈر“ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔یشونت نے کہاکہ ہمیں اپنی اس قومی کمزوری سے چھٹکارہ پانے کی ضرورت ہے ۔مودی سے اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے یشونت نے کہا کہ انہوں نے انہیں منکسر المزاج پایا لیکن اب ان کا قد اونچا ہو گیا ہے۔

کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہاکہ کرشماتی رہنماو¿ں میں سے کچھ آج جیل میں ہیں۔یشونت سنہا،جو نوٹ بندش اور رافیل سودے سمیت کئی معاملات پر مودی حکومت پر تنقید کرتے رہے تھے، بی جے پی سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Worshipping people in power is national weakness yashwant sinha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply