ممبئی کے نیئر اسپتال میں مریض کے دماغ سے 1.8کلو گرام کی رسولی نکالی گئی

نئی دہلی: ( ایجنسی)ممبئی میں31 سالہ شخص کے سر سے ڈاکٹروں نے 1.8 کلو وزنی برین ٹیومر یعنی دماغ میں رسولی نکالی ہے جو کہ ممکن ہے تاریخ میں کسی کے جسم سے نکالی گئی سب سے بڑی رسولی ہو۔ سنت لال نامی اس شخص کا یہ آپریشن 14 فروری کو ممبئی کے نیئر اسپتال میں کی گئی اور اس میں 6گھنٹے لگے۔
اسپتال میں نیورو سرجری کے چیف ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے کو بتایا ’اب معاملہ اس کی صحت یابی کا ہے مگر وہ خطرے سے باہر ہیں۔‘ سنت لال ایک دکاندار ہیں اور اترپردیش میں رہتے ہیں۔ گذشتہ تین سال سے وہ اس رسولی کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رسولی کی وجہ سے سنت لال اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے اور انھیں امید ہے کہ مریض کی بینائی اب لوٹ آئے گی۔ سنت لال کی بیوی نے اخبار دی ہندو کو بتایا کہ انھیں تین مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اس رسولی کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔
ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے بتایا کہ ایسے کیسز انتہائی حساس ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سنت لال کے آپریشن میں انھیں 11 یونٹ خون لگانا پڑا اور سرجری کے بعد کئی روز تک انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Worlds largest brain tumour weighing 1 8 kg removed successfully in mumbai hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply