شرمیلا ٹیگور کی منصور علی خان اور کرینہ کی سیف سے شادی لوو جہادہے:وشو ہندو کانگریس اجلاس

شکاگو: یہاں تین روزہ وشو ہندو کانگریس کے اجلاس کے موضوعات میں لوو جہاد بھی ایک موضوع رہا۔ جس میں معروف فلم اداکار شرمیلا ٹیگور کی مشہور کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی شادی کو لوو جہاد کی ایک مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو بھی لوو جہاد اور تبدیلی مذہب کی ایک مثال بتایا گیا۔اس پروگرام میں آر ایس ایس سر سنگھ چالک موہن بھاگوت بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لوو جہاد کی منھ بولتی تصویر کے طور پرشرمیلا ٹیگور کی ایک تصویر بھی آویزاں کی گئی تھی۔

لوو جہاد پر ایک کتاب کے مصنف آر ایس ایس کے دلیپ امین نے حاضرین جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگور کی منصور علیخان پٹوڈی سے اور سیف علی خانکی کرینہ کپور سے شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ نے شادی کے بعد اسلام مذہب قبول کر لیا۔

وشو ہندو کانگریس شکاگو میں1893میں منعقد کل مذہبی کانگریس میں سوای وویکا نند کی تقریر کی 125ویں سالگرہ منا رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World hindu congress sharmila pataudi marriage clear case of love jihad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply