عالمی بینک نے کاروبار آسان بنانے کے لئے ہندوستان کی ستائش کی

نئی دہلی:عالمی بینک کے صدر جم یونگ کیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ملک میں کاروبار آسان بنانے کے لئے ہندوستان کی ستائش کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ مسٹر یونگ کم اور مسٹر مودی نے تعاون کے امکانات کے ساتھ ہی متعدد دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی بینک کے صدر نے ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کی سمت میں تیزی سے کئے گئے اصلاحات کو خوب سراہا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اسمارٹ سٹی، گنگا کی صفائی، مہارت سازی، سوچھ بھارت اور سب کے لئے بجلی جیسے بنیادی شعبوں میں عالمی بینک کے مسلسل تعاون پر اظہار مسرت کیا۔
مسٹر یونگ کم نے کہا کہ وہ ان پروگراموں کے اچھے مقاصد کی سمت میں ہندوستان کی پیش رفت سے کافی خوش ہیں۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پائیدار حل کے راستے پر چلنے والے ہندوستان جیسے ممالک کے لئے مالی امداد کی اہمیت پر زور دیا۔مسٹر یونگ کم نے انہیں یقین دلایا کہ عالمی بینک اس مہم میں آگے بڑھ کر مکمل تعاون دے گا۔
مسٹر مودی سے ملنے کے بعد مسٹر یونگ کم نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی ملاقات کی۔(یو این آئی) ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: world bank president jim yong kim meets narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply