عالمی بینک نے گنگا صفائی پراجکٹ کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد دی: حکومت

نئی دہلی: آبی وسائل ، دریا ترقی اور تحفظ گنگا کے وزیر مملکت سنجیو بالیان نے آج لوک سبھا کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ گنگا کی صفائی مہم کے لئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی مدد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے ادارہ جاتی ترقیاتی فنڈ کے ساتھ ہی پانچ گنگا بیسن ریاستوں، اتراکھنڈ، اترپردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں گنگا میں شہروں سے نکلنے والے آلودہ پانی کے انتظام کے لئے ایک ارب امریکی ڈالر فنڈ منظور کیا ہے۔
اب تک اس رقم میں سے 550.48 کروڑ روپے خرچ کے لئے نکالے جا چکے ہیں۔ دریا کی صفائی میں اب تک ملنے والی کامیابی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر بالیان نے کہا کہ دریا کی صفائی ایک مسلسل عمل ہے۔ تمام موجودہ منصوبوں اور نئے اقدامات شامل کرتے ہوئے ایک جامع نقطہ نظر کے طور پر نمامی گنگے پروگرام کے آغاز کیا گیا ہے۔ اس میں سیوریج، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دریا کنارےکی ترقی، گھاٹ اور شمشان گھروں کو اپ گریڈ، صفائی، دریا کی گاد کی صفائی ، دریا کنارے علاقوں میں باغات اور دیگر تحفظ اور دیہی صفائی وغیرہ کے کاموں کے لئے کل 173 منصوبوں کومنظور کا گیا ہے۔ ان میں سے 41 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World bank gives 1 billion for clean ganga project in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply