وزیر اعظم مودی نے گولڈ میڈل جیتنے پر ہیما داس کو مبارکباد دی

نئی دہلی:وزیراعظم نریند رمودی نے فن لینڈ میں انڈر ٹونٹی چیمپئن شپ میں 400 میٹر دوڑ میںطلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون اتھیلیٹ ہیما داس کو مبارکباد دی۔

سیاسی و ملکی امور کے اتھ ساتھ کھیلوں اور یوگ میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر صفحہ پر لکھا ” ہندوستان کو ایتھلیٹ ہیما داس پر، جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ انڈر 20 میں خواتین کی 400 میٹر دوڑ کا طلائی تمغہ جیت کر ہندوستان کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کی، فخر ہے اور میری و ملک کے عام کی جانب سے دلی مبارکباد ! یہ ایک ایسی کامیابی ہے ،جس سے آنے والے سالوں میں نو جوان نسل اور خاص طور پر لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

واضح ہو کہ ہندوستان کے لیے آج تک کوئی ہندوستانی خاتون اتھیلیٹ خواہ وہ نوجوان ہو،جونیئر ہو یا شینئیر ورلڈ چمپین شپ میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World athletic championship pm modi congratulates hima das on winning gold medal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply