دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت : مختار عباس نقوی

نئی دہلی:اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ دہشت گردی کی دیوالیہ دکانوں پر مل کر تالا لگانے کی ضرورت ہے تاکہ خون خرابے کی شیطانی تجارت کو بند کیا جاسکے۔
مسٹر نقوی نے یہاں بی جے پی کے دہلی اقلیتی مورچہ کے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کا شیطانی کھیل کھیلنے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے والی طاقتوں کو نوجوان ہی متحد ہوکر شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو ایسی شیطانی طاقتوں سے چوکنا رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایسے لوگ مذہب ’ دنیا او رانسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
ان کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ اپنے فائدے کے لئے مذہب کو حفاظتی ڈھال کے طور پر استعمال کرکے خون خرابہ کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عام لوگوں کے لئے فلاح و بہبود کی اسکیمیں بنائی ہیں جس کا فائدہ گاوں’ غریب’ کسان او رمزدوروں کو مل رہا ہے اس لئے سماج کا کمزور طبقہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے اقتدار کے دوران خود کو محفوظ محسوس کررہا ہے۔
کشمیر کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں صور تحال جلد ہی ٹھیک ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان اب بڑی تعداد میں انتظامی خدمات میں آرہے ہیں اور نیم فوجی دستوں میں شامل ہورہے ہیں۔
مودی حکومت نے وہاں کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرائے ہیں۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ سال2012-13 میں سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی6.91 فیصد تھی جو 2014-15 میں بڑھ کر 8.7 فیصد ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ امن اورترقی مخالف طاقتیں وہاں کے نوجوانوں کی ترقی کے راستے میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ان طاقتوں کو شکست دیں گے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Work together to destroy terrorism naqvi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply