بی جے پی کا ہر ممبر پارلیمنٹ ہندوستان کو 2022تک عظیم ملک بنانے والا ایک کام کرنے کا عہد کرے : مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہر ممبر پارلیمنٹ کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 2022 تک ہندستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے کم از کم ایک کام اپنے ہاتھ میں لے کر اسے مکمل کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر مودی نے یہاں بی جے پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ میں ’سنکلپ سے سدھی‘ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ سے کہاکہ وہ 15 اگست سے 30 اگست کے مابین سنکلپ یاترا کرکے 2022 تک ہندستان کو عظم ملک بنانے کیلئے کوئی کام منتخب کریں اور پانچ برسوں میں اسے مکمل کرنے کا عہد کریں۔
انہوں نے ملک کو غریبی، بھکمری، چھوا چھوت، گندگی، ذات پات اور فرقہ پرستی کی لعنت سے پا ک کرنے میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو آگے آکر عہد کرنے کی ترغیب دی۔ مسٹر مودی نے راجیہ سبھا الیکشن جیت کر آئے بی جےپی صدر امت شاہ کا خیرمقدم کیا اور پارٹی صدر کے طور پر ان کے تعاون کی ستائش کی۔ مسٹر شاہ نے راجیہ سبھا کیلئے اپنے انتخاب اور پارٹی صدر کے طور پر تین برسوں تک تعاون دینے کیلئے تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Work to create new india by 2022 pmmodi on quit india movement anniv in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply