خواجہ کی درگاہ پر پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کو خوش آمدید نہیں کہاجائے گا:دیوان زین العابدین

اجمیر: راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین نے کہ کشمیر میں پرتشدد ماحول کے پیش نظر کہا ہے کہ اگرپاکستان کے صدر یا وزیر اعظم اجمیرکے دورے پر آ ئے تو ان کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
مسٹر زین العابدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیر کے ماحول کو دیکھتے ہوئے ایسے وقت میں اگر پاکستان کے صدر یا وزیر اعظم درگاہ پر حاضری دینے آئیں گے تو وہ ان کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو ہندوستانی فوجی جوانوں پر گولیاں چلا رہے ہیں ان کا وہ خیر مقدم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کا جڑ سے خاتمہ کیا جانا چاہئے یہ اسلام کو بدنام کرنے والے عناصر ہیں۔ انہوں نے گائے کے حوالے سے کہا کہ گائے کو قومی جانور قرار دیا جانا چاہئے۔ اور چونکہ گائے زمانہ قدیم سے ہندوؤں کے عقیدے کا مرکز رہی ہے اس لیے اس کو ذبح کرنے والوں کو سخت ترین سزا د ی جانا چاہئے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ذاکر نائیک کوئی مذہبی رہنما نہیں ہیں بلکہ وہ ایک اسکالر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont welcome pak president and prime minister at khwaja ki dargah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply