جنید کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک اور ناقابل قبول : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی: بلب گڑھ میں ایک نوعمر لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو ’ ’بدبختانہ “ قرار دیتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے میں مناسب کارروائی کررہے ہیں۔ 16سالہ جنید خا ں کو جو دہلی سے ہریانہ کے بلب گڑھ میں اپنے گھر واپس آرہا تھا ، ٹرین میں زدوکوب کرکے خنجر مارمار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
یہ واقعہ پچھلے ہفتے کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے اس پر بیف کھانے کا الزام لگایا تھا۔ مرکزی وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ایم وینیکا نائیڈو نے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جاسکتیں اور جنید کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont tolerate this venkaiah naidu on mob lynching of junaid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply