کشمیر کے دفاع میں سرحد پر جاکر بھی فوجی کارروائی کرنا پڑی تو کریں گے :وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان سے کشمیر نہیں چھین سکتی۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیاکہ ہند وستان کو اپنے علاقہ کے دفاع کے لیے سرحد پار جاکر فوجی کارروائی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔
انہوں نے ایک پروگرام میں دو ٹوک لہجہ میں کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی بھی اسے ہم سے نہیں چھین سکتا۔ انہں نے ہندوستانی فوج کی بھی خوب تعریف کی اور پاکستان کو سخت انتباہ دیا کہ ہم نہ صرف ملک کی داخلی سلامتی یقینی بناتے ہیں بلکہ ضرور ت پڑنے ملک کے دفاع کے لیے سرحد پار بھی پار کر سکتے ہیں۔
لیکن اس کا کوئی دوسرا مطلب نہیں نکالنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے بشرطیکہ پاکستان دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کر دے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont mind crossing loc to protect kashmir rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply