یوگ کسی پر تھوپا جائے گا نہ اسکولی نصاب میں شامل کرایا جائے گا:سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے یوگا کو اسکولی نصاب کا حصہ بنانے کے لئے ہدایت دینے کی مانگ کرنے والی مفاد عامہ کی ایک عرضی کی سماعت سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی پر یوگا تھوپ نہیں سکتی اور نہ انہیں اپنے نصاب میں شامل کرنے کو کہہ سکتی ہے۔
عدالت نے مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے عرضی گذاروں سے عدالت عظمیٰ کی ایک دیگر بنچ کے سامنے ایسے ہی ایک معاملہ میں ہورہی سماعت میں فریق بننے کہا۔ بنچ نے عرضی گذار سے کہا ہے کہ وہ بذات خود اسکول اور گھر گھر جائیںاور لوگوں کو یوگا کرنے کی ترغیب دیں۔
عرضی گذار اشونی اپادھیائے نے عدالت سے پہلی کلاس سے آٹھویں کلاس کے طلبا کے لئے یوگا اور صحت کی تعلیم پر معیاری کتابیں فراہم کرنے کے لئے انسانی وسائل کی وزارت ، کیندریہ مادھیامک شکشا بورڈ اور قومی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل (این سی ای آر ٹی) کو ہدایات دینے کی مانگ کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont impose yoga on anyone says supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply