سی بی آئی سہراب الدین کیس میں افسروں کو بری کیے جانے کے فیصلہ کو چیلنج نہیں کرے گی

ممبئی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بامبے ہائی کورٹ سے پیر کے روز کہا کہ وہ سہراب الدین انکاؤنٹر مقدمہ میں کسی سینیئر آئی پی ایس افسر کوحال ہی میں بری کیے جانے کو چیلنج نہیں کرے گی۔
سی بی آئی وکیل سندیش پاٹل اور ایڈیشنل سالسٹر جنرل انل سنگھ نے ہائی کورٹ سے کہا کہ ایجنسی اس کیس میں کچھ جونیئر افسروں کو بری کیے جانے کو چیلنج کر چکی ہے۔
تاہم سی بی آئی نے خصوصی عدالت کے اس فیصلہ کو چیلنج نہیںکرے گی جس میں سہراب الدین شیخاور اس کے معاون تلسی رام پرجا پتی کو مبینہ طور پر فرضی انکاؤنٹرکیس میں سینیئر افسروں بشمول سابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل گجرات ڈی جی بنجارہ، راجستھان آئی پی ایس افسر دنیش ایم این اور گجرات آئی پی ایس افسر راجکمار پانڈیان کو بری قرار دیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ نچلی عدالت 2016اور 2017میں پانڈیان، ونزارا اور دنیش کو بری کر چکی ہے۔ رباب الدین شیخ نے ان تینوں افسروں کو بری کرنے کے فیصلہ کو علیحدہ پٹیشنوں کے توسط سے چیلنج کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont challenge discharge of officers in sohrabuddin case says cbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply