ایس سی /ایس ٹی ریزرویشن کسی قیمت پر ختم نہیں کیا جائے گا: بی جے پی

پٹنہ:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے یہ بات زور دے کر کہتے ہوئے کہ وہ کسی بھی طور ایس سی/ایس ٹی قانون کی تنسیخ کرے گی نہ کوئی تبدیلی کر کے اسے کمزور کرے گی حزب اختلاف کی جماعتوں کو لتاڑا کہ وہ یہ افواہ پھیلا رہی ہیں کہ نریندر مودی حکومت ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں پسماندہ ذات و قبائل کے لیے ریزرویشن ختم کر رہی ہے۔

پارٹی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے بہار کئے درالخلافہ پٹنہ میں پارٹی کے شڈول کاسٹ ونگ کی ورکشاپ میں اپنے خطاب میں ہندوتو کے نظریہ ساز دتوپنت تھینگڑی کے بابا صاحب امبیڈکر سے گہرے روابط اور دبے کچلے طبقات کو ہاتھ سے غلاظت سمیٹ کر لے جانے سے بچانے کے لیے ملک کے ہر گھر میں بیت الخلاء بنوانے پر وزیر اعظم کے زور دینے کا حوالہ دے کر سنگھ پریوار کے دلت حامی کردار کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے ایس سی/ایس ٹی قانون کو اور بھی کارآمدبنایا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کو بھی مودی حکومت نے فوراً چیلنج کر دیا اور اگر کوئی راحت نہیں ملتی ہے تو مرکز قانون سازی کی راہ اختیار کر ے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wont allow scrapping of quotas dilution of sc st act at any cost bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply