متنازعہ بلاگ لکھنے پر آشوتوش کی8ستمبر کو قومی خواتین کمیشن میں طلبی

نئی دہلی: قومی خواتین کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش کو دہلی حکومت کے سابق وزیر سندیپ کمار کے ایک سیکس سی ڈی معاملے میں پھنسنے کے بعد ان کے دفاع کی کوشش میں متنازعہ بلاگ لکھنے کے لیے آٹھ ستمبر کو طلب کیا ہے۔
قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن للتا کمارمنگلم نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کمیشن نے آشوتوش کو آٹھ ستمبر کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن محسوس کرتا ہے کہ آشوتوش نے عصمت دری کے ملزم کو بچانے کے لیے بہت ہی قابل مذمت اور ناقص بلاگ لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن نے وسیع تر مفاد میں اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ دہلی میں حکومت کرنے والی پارٹی کے ترجمان کے طور پر ایسے بلاگ انہیں نہیں لکھنا چاہیے جو مردوں کے غلبہ اور عورتوں کے ساتھ تعصب کو فروغ دیتا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے اور اسے یوں ہی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Womens panel summons ashutosh for defending aap minister sacked over sex clip in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply