خواتین کمیشن نے دہلی کے ایک مکان سے 16نیپالی لڑکیوں کو آزاد کرایا

نئی دہلی: دہلی کے کمیشن برائے بہبود خواتین نے منیرکا علاقہ میں واقع ایک مکان سے 16نیپالی لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا ۔ یہ لڑکیاں چند گھنٹے بعد ہی خلیجی ممالک اسمگل کی جانے والی تھیں۔

کمیشن کی پرورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نیپال سے کچھ لڑکیوں کو روزگار دلانے کے بہانے دہلی لایا گیا ہے لیکن انہیں کئی روز سے ایک چھوٹے سے کمرے میں قید رکھا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی کمیشن کی ٹیم پولس لے کر اس مکان پر پہنچ گئی اور لڑکویںکو چھڑا لیا ۔ان لڑکیوں کے پاسپورٹس انسانی اسمگلنگ کرنے والوں نے پہلے ہی اپنے پاس رکھ لیے تھے۔

کمیشن کی چیرپرسن سواتی مالی وال نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی پولس کو جوابدہ بنائیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہ شرمناک اور غلیظ دھندہ کرنے والے اصل ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح ہو کہ وسنت وہار کے جس مکان میں یہ لڑکیاں رکھی گئی تھیںوہاں سے تھانہ بمشکل500میٹر کی دوری پر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Womens panel rescues 16 nepalese girls from delhi house in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply