خواتین کو بغیر محرم کے تنہا حج پر جا نے کی اجازت

نئی دہلی: ملک میں مسلم خواتین کو با اختیار بنانے کی جانب کیے جارہے اقدامات کے تحت آزادی کے بعد پہلی بار خواتین اب بنا محرم کے اکیلے ہی حج پر جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے ان خواتین میں اتنا جوش و خروش ہے کہ محض ایک ہفتہ کے اندر 88خواتین نے اکیلے جانے کے لیے درخواست بھی دے دی۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ پہلے مسلم خواتین محرم ،مثلاً شوہر، باپ، بھائی یا بیٹے کے ساتھ ہی حج کر سکتی تھیں لیکن اب پہلی بار انہیں اکیلے ہی حج پر جانے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔
اب 45سال سے زائد کی خواتین چا چار کے گروپ میں اکیلے حج کرنے جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان خواتین کے تحفظ کا خاص خیال رکھے گی۔

Title: women to perform haj without mehram | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply