خواتین بچے پیدا کرنے کی مشین نہیں: کانگریس رہنما شوبھا اوجھا

جالندھر:کانگریس کے وومن سیل کی صدر شوبھااوجھا نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بچے پیدا کرنے کی مشین نہیں ہیں۔
محترمہ اوجھا مسٹربھاگوت کے اس بیان پررائے زنی پیش کر رہی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندو خواتین کو زیادہ بچے پیدا کرنے چاہئے۔ پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے اور کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ضلع کانگریس نے آج مقامی ریڈ کراس بلڈنگ میں مشن 2017 کے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اوجھا نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کی تمام خواتین اراکین ہر اسمبلی میں گھر گھر جا کر عوام کو کانگریس کے ایجنڈے کے بارے میں بتائیں گی۔ اس موقع پر موجود خاتون کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری نٹا ڈیسوزا نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات میں کانگریس کا مقابلہ شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس دوڑ سے باہر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Women are not baby machinessays congress leader in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply