تلنگانہ میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی،ماں بیٹا ہلاک،باپ شدید زخمی

حیدرآباد:(یواین آئی )مہاراشٹر کے امباڑی دیہات میں پوجا کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک اور ایک فرد زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع عادل آبادمیں پیش آیا جس میں ایک ماں ،اس کا بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔مرنے والوں کی شناخت انکش اور گیتا کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ان کی تیز رفتار کار کا توازن بگڑ گیا اور یہ کار جانداپور چوراہے کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں گیتا اور ان کا بیٹا انکش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون کا شوہر وینکٹ شدید زخمی ہوگیا۔گیتا کا تعلق جائی ناتھ منڈل کے گماں گاوں سے ہے۔ راہگیروں نے فوری طورپر زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کر رہا تھا اور گاڑی کو بھی اس حادثہ میں شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman son killed in car crash at nh44 near adilabad town in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply