آگرہ میں سڑک حادثہ ، پردھان و شوہر سمیت تین ہلاک

آگرہ:اترپردیش میں آگرہ شہر کے باد علاقے میں ٹرک کی زد میں آنے سے ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون پردھان اور اس کے شوہر سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دیویندر سنگھ کے مطا بق باہ علاقے کے چھدامی مٹھ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائکل کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب باسونی علاقے کے بڑونس گاؤں کی پردھان ودھاوتی اپنے شوہر اور ایک پڑوسی کے ساتھ ایک تقریب میں جارہی تھی۔چھدامی مٹھ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈراﺅر ٹرک چھوڑکر فرار ہوگیا۔پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman pardhan and husband among three killed in road accident in agra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply