کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کی بس میں آگ، خاتون ہلاک،4 زخمی، 30 مسافر بال بال بچے

بنگلور:کرناٹک کے بنگلور دیہی ضلع میں نیمامنگلا کے نزدیک منگل کی صبح چکمگلورو سے بنگلور جارہی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں آگ لگ جانے سے ایک خاتون جھلس کر ہلاک اور4 جھلس گئے ۔30 مسافر بحفاظت بس سے اتر گئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والی عورت کی شناخت 50سالہ بھاگیمما کے طور پر ہوئی ہے۔ ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے وا قعہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورت کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
دوسری جانب روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے زخمیوں کے تمام طبی اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کے لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کرائی جائے گی۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راجندر کمار کھاتریا نے بتایا کہ پہلے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ بس کے انجن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ بس میں کچھ آتش گیر مادہ رکھا ہواتھا جس کے آگ پکڑنے کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔ معاملے کی تفتیش کے لئے فارنسک ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔

Title: woman killed as ksrtc bus catches fire in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply