مغربی بنگال میں غیر ت کے نام پر چھوٹے بھائی نے بڑی بہن کو قتل کر دیا

کلکتہ:مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں امیت نام کے ایک نوجوان نے ”غیرت کے نام “ پر نیتو سنگھ نام کی اپنی بڑی بہن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے بھائی نے صرف اس لیے گولی ماری کیونکہ وہ جس لڑکے سے محبت کرتی تھی وہ اس کو پسند نہیں کرتا تھا۔ سیرام پور پولس اسٹیشن کے سینئر آفیسر کے مطابق یہ واقعہ ہگلی ضلع کے رشڑا میں پیش آیا۔
مبینہ قاتل امیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ امیت کو آخری مرتبہ ریلوے اسٹیشن پر دیکھا گیا ہے۔ نیتو سنگھ کےاہل خانہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا ایک فوجی جوان سے گزشتہ کئی سالوں سے محبت چل رہی تھی۔کیوں کہ امیت کو وہ فوجی جوان پسند نہیں تھا اس لیے وہ شادی کے سخت خلاف تھا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دونوں بھائی و بہن میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔تاہم اہل خانہ نے اس بابت کوئی تفصیل بتانے سے انکار کردیا ۔

Title: woman gunned down by brother in bengal neighbours suspect honour killing | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply