عورت کو شوہر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا

پرتاپ گڑھ:اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے ایک عورت کو شوہر کے قتل کے جرم میں عمر قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق سانگی پور علاقے کے گاراپور گاؤں کے رہنے والے مقتول منا کے بھائی راج کمار نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ 20جولائی 2011کی رات ساوتری دیوی نے ساڑی کے پھندے سے اپنے شوہر منا کا گلا گھونٹ کر قتل کردیااور بعد میں اسے خودکشی قرار دینے کےلئے گھر کے اندر پھندے سے لٹکا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اجے سنگھ نے اس معاملے میں ساوتری دیوی کو منا کے قتل کا قصوروار قرار دیتے ہوئے کل اسے عمر قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman gets life imprisonment for killing husband in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply