اترپردیش کے ضلع جونپور میں اجتماعی جنسی زیادتی کے الزام میں تین گرفتار

جونپور: اترپردیش کی جونپور ضلع پولیس نے لائن مارکیٹ کے علاقے میں اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لائن مارکیٹ علاقے میں سریش ٹائگر، راجو اور ہری رام ایک خاتون کوآرکیسٹرا میں کام دلانے کے بہانے بہار سے بہکا کر ایک ہفتہ قبل جونپور لے آئے تھے۔
آرکیسٹرا مالک سے ملاقات کے لئے لائن بازار علاقے میں کنھئی پور ریلوے کراسنگ کے قریب کمرے میں لے گئے اور اس کے ساتھ کئی دن تک اجتماعی جنسی زیادتی کرتے رہے اور بعد میں اسے نازک حالت میں مڈیاہو علاقے میں پھینک دیا۔ لڑکی نے کچھ لوگوں کی مدد سے 100 نمبر پر فون کیا تو پولیس اسے لائن بازار تھانے لے آئی۔
اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل سکسینہ کی ہدایت پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کل شام انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ متاثرہ کا میڈیکل کرا دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman gang raped in jaunpur 3 arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment