حیدر آباد میں سوائن فلو میں مبتلا ہو کرایک خاتون چل بسی

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں سوائن فلو سے ایک 35سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔مرنے والی خاتون کا تعلق یادادری ضلع کے ولی گونڈا سے ہے۔ اس تازہ واقعہ سے ریاست تلنگانہ میں گذشتہ پانچ ماہ کے دوران سوائن فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6ہو گئی۔سوائن فلو کی علامات کے ساتھ اسپتال سے رجوع ہونے والے مریضوں کے خون کے نمونوں کو حاصل کرتے ہوئے جانچ کے لئے لیب بھیجا جارہا ہے۔اب تک 112افراد کے سوائن فلو سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے۔ڈاکٹروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
رنگاریڈی ضلع میں سوائن فلو کے 50معاملات درج کئے گئے ہیں۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں 40، نلگنڈہ میں 6،میدک ،محبوب نگر،کھمم اضلاع میں چار سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ نظام آباد اور کریم نگر اضلاع میں دو معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ سردی کی لہر میں اضافہ کے سبب سوائن فلو کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ہرروز سوائن فلو کی علامات کے ساتھ کئی مریض گاندھی اسپتال لائے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman dies of swine flu in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply