جہیزی قتل کے الزام میں اعظم گڑھ جیل میں قید ساس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی

اعظم گڑھ: اتر پردیش کی اعظم گڑھ ضلع جیل میں جہیز قتل کے الزام میں قید 60 سالہ خاتون قیدی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق خاتون قیدی 60 سالہ کملی دیوی کنور دیوچند پٹ کی رہنے والی ہے اور اسی سال جنوری میں جہیز قتل کے معاملے میں جیل میں دیگر اہل خانہ کے ساتھ قیدی تھی۔ کل روزمرہ کی طرح اٹھی اور یوگا اور ورزش کے بعد اس کی حالت بگڑنے کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شکیل کے مطابق جیل انتظامیہ نے خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ واضح ہو پائے گی۔کملی دیوی اپنی بہو کے جہیز کےلئے قتل کے الزام میں جنوری میں بند تھی۔ اس کے بیٹے رام روپ کی بیوی ریتا کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔ گزشتہ سال ریتاکی مشتبہ حالت میں زہر کھانے سے موت ہوئی گئی تھی۔ اس کے مائکے والوں نے ساس کملی، سسر مرلی، شوہر رام روپ، دیور سنہاسن ، نند شام اور ششی کلا کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ شوہر فی الحال حاضر نہیں ہوا ہے جبکہ پولیس نے دوسرے تمام افراد کو جیل میں بند کر دیا۔ کچھ دن پہلے دونوں بہنوں کی ضمانت ہوئی تھی۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman dies after having heart attack in azamgarh distt jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply