اترپردیش کے شاملی ضلع میں سسرالیوں نے 30سالہ عورت کو زندہ جلا دیا

مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر کے قریب شاملی ضلع میں ایک 30سالہ عورت کو زندہ جلا دیا گیا۔ پولس کے مطابق شمالی ضلع میں ہونے والی یہ واردات خانگی تنازعہ کا شاخسانہ ہے جس میں شوہر اور اس عورت کے سسرال والوں نے طیش میں آ کر یہ بہیمانہ کارروائی کی۔پولس نے مزید بتایا کہ رینا نام کی اس عورت کو اس کے شوہر سنجیو اور سسرال والوں نے زندہ جلا کر لاش ایک خالی قطعہ اراضی میں پھینک دی۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش قبضہ بر آمد کر لی ۔ پولس نے سنجیو اور اس کے دیگر افراد خاندان کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر لیا۔پولس کو شبہ ہے کہ خاندانی تنازعہ قتل کا محرک ہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman burnt to death by husband in laws in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply