بہار میں ایک عورت کو ڈائن کا الزام لگا کر زندہ جلادیاگیا

پورنیا:بہار میں ضلع پورنیا کے موہن پور پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں ڈائن ہونے کا الزام لگاکر ایک بوڑھی عورت کو زندہ جلاکر مار ڈالا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کانپ گاؤں میں چکرو محلدار کا 12 سالہ بیٹا بھیم کمار کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی تھی۔ اس کے باپ نے پڑوس میں رہنے والی رامپتی دیوی (52) پر ڈائن ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس عورت نے جادو ٹونا کرکے میرے بیٹے کو مار دیا ہے۔
اس کے بعد آدھی رات میں اس نے عورت کے گھر میں گھس کر اس کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی جس سے عورت کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم چکرو کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پورنیا صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman burned alive for being a witch in purnea bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply