ملک کے 73فیصد شہری مودی حکومت میں اعتماد رکھتے ہیں

نئی دہلی: تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (آئی سی ڈی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے 73فیصد شہریوں کو نریندر مودی کی حکومت پر مکمل بھروسہ ہے اور اس پر وہ آنکھ بند کر کے اعتماد کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی قیادت والی ہندوستانی حکومت دنیا کی تمام حکومتوں میں سب سے زیادہ قابل بھروسہ حکومت ہے۔ آئی سی ڈی پوری دنیا کی حکومتوں کو اپنے اپنے ملک کی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی حالت کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
یوں تو مودی حکومت نے کرپشن پر قابو پانے کے متعدد قدامات کیے ہیں لیکن 500اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کر نے کا مودی نے جو قدم اٹھایا اسے دنیا کے سب سے زیادہ انقلابی فیصلہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی قیادت والی کناڈا حکومت کو دوسری پوزیشن حاصل ہے ۔ اسے 62فیصد اور تیسری پوزیشن پر رجب طیب اردوغان کی قیادت والی ترک حکومت کو 58فیصد شہریوں کی حمایت حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کو خیر باد کہنے والے یو کے میںتھریسا مئے کی حکومت پر41فیصد شہریوں کو اعتماد ہے۔ جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کیقایدت والی امریکی حکومت پر صرف30فیصد امریکویں کو اعتماد ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: With support of 73 indians pm narendra modis government most trusted in world report in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

One thought on “ملک کے 73فیصد شہری مودی حکومت میں اعتماد رکھتے ہیں

  • جولائی 16, 2017 at 12:58 شام
    Permalink

    یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے ملک کے حا لات دن بدن بد تر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور ابھی تک ۷۳ فیصد لوگ پسند کر ہے ہیں
    اس بات میں بالکل سچائی نہیں ہے

Leave a Reply