وزیر اعظم نے پارٹی لیڈروں کو ڈنرپر مدعو کیا،کئی صوبائی اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال متوقع

نئی دہلی: آئندہ مہینوں میں کئی اہم صوبائی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی شببھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ڈنرکے لیے جن پارٹی رہنماؤں کو مدعو کیا ہے ان میںپارٹی کے قومی صدر امیت شاہ، پاٹی جنرل سکریٹریز اور تمام سینیئرلیڈران شامل ہیں۔ ڈنرکے دوران وزیر اعظم کا 2018 میں کرناٹک، میگھالیہ، میزورم، تری پورہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں بشمول انتخابی مہم اور انتخابی منشوروں پرپارٹی کے ساتھیوںکے ساتھ تبادلہ خیال متوقع ہے۔
تری پورہ اور میگھالیہ میں فروری میں اورکرناٹک میں مارچ میں اسمبلی انتخابات ہوںگے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعظم پارٹی ساتھیوں سے مختلفریاستوںمیں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریںگے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم مختلف حکومتی فلاحی اسکیموں پر بھی غور و خوض کریںگے۔مختلف اسکیموں میں سقم پر بھی غور کیاجائے گا۔
دریںاثنا یہ رپورٹیںہیں کہ بی جے پی ان ووٹروں تک بھی رسائی کرے گی جو2000میں پیداہوئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس عمر کے 2کروڑ ووٹرز ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل کرنے والے نوجوانوں کو لبھانے کے لیے بی جےپی کی سوشل میڈیا ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: With an eye on karnataka elections pm narendra modi to meet bjp leaders today in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply