اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر دو طیاروں کے بازو ٹکرا گئے

نئی دہلی:دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کے روزاس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب جیٹ ایئر ویز کے دو طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ہوائی جہاز دہلی سے پٹنہ اور دوسرا سرینگر جا رہا تھا۔ واقعہ سہ پہر تقریباً تین بجے کا ہے۔ ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں طیاروں کو باری باری رن وے نمبر 29 سے پروازبھرنا تھا۔
ایک ہوائی جہاز ٹیکسی وے پر کھڑا تھا جبکہ دوسرا ٹیکسی وے سے رن وے کے لئے مڑ رہا تھا۔ اسی دوران دونوں کے بازو کے سرے آپس میں ٹکرا گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا اور دونوں جہاز اپنے انجن ہی سے پارکنگ میں واپس آئے۔ قریب آدھے گھنٹے بعد ایمرجنسی ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ دونوں طیاروں کے بازؤوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wings of two jet airways aircrafts clash at delhi airport in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply