اوبامہ کو سلامی دینے والی ونگ کمانڈرپوجا ٹھاکر کا ہندوستانی فضائیہ پر مقدمہ

نئی دہلی:سروس میں مستقل کمیشن دینے سے انکار کئے جانے پر ونگ کمانڈر پوجا ٹھاکر نے اپنا کیس مسلح فورسیز ٹریبونل میں دائر کردیا جس نے ہندوستانی فضائیہ سے چار ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
ونگ کمانڈر پوجا اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے امریکی صدر براک اوبامہ کو یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لئے دورہ ہند کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔ونگ کمانڈر پوجا کے وکیل سدھانشوپانڈے نے بتایا کہ آرمڈ فورسیز ٹریبونل نے کیس سماعت کے لیے داخل کرلیا ہے اور ہندوستانی فضائیہ سے چا رہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
یہ کیس ایسے وقت میں ٹریبونل میں لے جایا گیا ہے جب فضائیہ تین خواتین پائلٹوں کے پہلے بیچ کو اپنی کامبیٹ اسٹریم میں شامل کرنے کی خوشیاں منارہی ہے اور خودکو ایک ایسی فورس کے طور پر پیش کررہی ہے جو خواتین افسران کو ترجیح دیتی ہے۔
ونگ کمانڈر پوجا نے انہیں پرماننٹ کمیشن نہیں دئے جانے کے فضائیہ کے فیصلے کو جانبدارانہ ، امتیازی ، یک طرفہ اور نامناسب قرار دیا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wing commander pooja thakur moves armed forces tribunal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply