پنجاب میں کسی کی بھی قیادت میں کہیں سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں: سدھو

نئی دہلی:کرکٹ سے سیاست کی دنیا میں آنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کو بچانے کے لئے کانگریس میں آئے ہیں اس لئے وہ کسی بھی لیڈر کے خلاف اور کہیں سے بھی الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شامل ہونے کے ایک دن بعد مسٹر سدھو نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ پنجاب کا وقار بحال کرنے کے لئے ان کی لڑائی ہے اور اسی مقصد سے وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔
کانگریس کی قیادت اس مہم میں انہیں جس لیڈر کے ماتحت اور جس سیٹ سے بھی الیکشن لڑنے کو کہے گی وہ پارٹی ہائی کمان کے حکم کا احترام کریں گے۔ مسٹر سدھو نے کہا کہ وہ پنجاب کے وقار کی بحالی کے لئے لڑائی لڑنے کی غرض سے کانگریس میں آئے ہیں۔ پنجاب کو کس طرح بچانا ہے اور وہاں پھیلی نشہ خوری کی لعنت سے نوجوانوں کو کس طرح محفوظ رکھنا ہے ، اس بارے میں ان کی کانگریس کے نائب صدر سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کی ترقی کے لئے ٹھوس پالیسی تیار کی جائے گی اور پنجاب کو اس کا وقار واپس لوٹانے کی لڑائی مضبوطی سے لڑی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Willing to fight election from any seat in punjabsidhu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply