ہندستان سرحد پر مؤثر جنگ بندی کا خواہاں: جنرل راوت

نئی دہلی:فوجی سربراہ جنرل وپن راوت نے آج پاکستان سے کہا کہ اگر وہ سرحد پر امن و استحکام قائم رکھنے کے لئے سنجیدگی اور نیک نیتی و خلوص کا مظاہرہ کرتا ہے تو ہندوستان سرحد پر مؤثر جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
جنرل راوت نے آج یہاں آرمی ڈے کے موقع پر سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ ستمبر میں کی گئی فوجی کارروائی کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو یہ پیغام دیا جائے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے تو فوج اس کی ناپاک حرکتوں کا جواب دینے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے بعد سرحد پار سے امن کا پیغام ملا ہے اور ہندستان بھی چاہتا ہے کہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پر روک لگے۔
انہوں نے کہا کہ دراندازی کے واقعات میں بھلے ہی زیادہ کمی نہیں آئی ہو لیکن اس کارروائی کے بعد جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی ضرور آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے سنجیدہ کوشش ہوتی ہے تو ہندوستان بھی سرحد پر مؤثر جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
فوجی سربراہ نے کہا کہ اگر سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جاتا ہے تو ہندستانی فوج کسی بھی طرح کی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Willing to consider effective cease fire if pakistan shows sincerity in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply