ہاردک پٹیل نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا

احمد آباد: پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے روح رواں ہاردک پٹیل نے یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا کہ چونکہ کانگریس کھل کر پاٹی داروں کی حمایت کر رہی ہے اس لیے وہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کریں گے۔
کئی روز سے ہاردک پتیل سب سے بڑی حزب اختلاف کی سرعام حمایت کا اعلان کرنے سے گریز کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ کانگریس یہ اعلان کر کے کہ وہ گجرات میں بر سر اقتدار آنے کے بعد سرکاری ملازمتوں اور کالجوں میںپٹیل یا پاٹی دار برادری کو ریزرویشن دینے کے مطالبہ کو پورا کرنے کا کیا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اگرچہ کانگریس نے یہ مطالبہ نہیں مانا لیکن پھر بھی سوراشٹر کا طوفانی دورہ کر نے کے بعد احمد آباد پہنچتے ہی ہاردک پٹیل نے اعلان کیا کہ وہ اپنی برادری سے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے ووٹ کریں۔اور پاٹی دار برادری بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی براہ راست حمایت کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will support congress says hardik patel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply