تروپتی حاجی علی درگاہ میں داخل ہوئیں تو سیاہی سے پوت دیا جائے گا:مجلس اتحاد المسلین

نئی دہلی:’ ’ حاجی علی سب کے لیے“ کے نعرے کے ساتھ مساوی حقوق کی تحریک کی قیادت کرنے والی تروپتی ڈیسائی کے ممبئی میں حاجی علی درگاہ کی جانب مارچ کرنے کے منصوبہ پر مشتعل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے حاجی رفعت حسین نے دھمکی دی ہے کہ اگر تروپتی نے حاجی علی درگاہ میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تو ان پر سیاہی مل دی جائےگی۔واضح رہے کہ عورتوں کو مہاراشٹر میں شنی شنگنا پور مندر کے ا اندر نہ جانے دینے کی400ال پرانی روایت توڑنے میں کامیابی ملنے کے بعد بھو ماتا رنگ راگنی بریگیڈ کی بانی تروپتی ڈیسائی نے اب حاجی علی درگاہ میں عورتوں کو داخل ہونے کا حق دلانے کی مہم چھیڑ دی ہے۔ شیو سینا لیڈر حاجی عرفات نے بھی گذشتہ ہفتہ دھمکی دی تھی کہ اگر تروپتی درگاہ میں داخل ہوئیں تو انہیں جوتے مارے جائیں گے۔تاہم شو سینا نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے حاجی عرفات کے بیان سے پلہ جھاڑ لیا تھااور کہا تھاکہ یہ پارٹی کا نہیں حاجی عرفات کا ذاتی نظریہ ہے۔حاجی علی درگاہ ٹرسٹ نے بھی کہا ہے کہ عورتوں کا کسی مزار پر حاضری دینا غیر اسلامی ہے ۔ آزاد ویمن ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سربراہ مدینہ شیخ نے بھی ان کی تائید کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will smear black ink on activist trupti desai says aimim leader on her entry to haji ali dargah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply