دہشت گردانہ حملہ میں شہید فوجی کی بیوہ کا پاکستان سے لڑنے کے لیے ایک فوج تیار کرنے کا عزم

دھول پور:جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے راگھویندر سنگھ پریہار کی بیوہ انجو نے کہا کہ پاکستان سے لڑنے کےلئے میں پوری فوج تیار کروں گی۔
اپنے شوہر کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے کی اطلاع کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےمیں محترمہ انجو نے رقت بھرے لہجے میں کہا”میرے شوہر شہید ہوگئے،لیکن ابھی میرا پانچ ماہ کا بیٹا ہے اسے بھی ملک کی خدمت کے لئے بھیجوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملے گا پوری فوج تیار کروں گی۔ آخر پاکستان کتنے بیٹوں کی شہادت لے گا۔“
محترمہ انجو مدھیہ پردیش کے جورا سے بی ایڈ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ان کا مقصد تدریس کے ذریعہ سے راجستھان کے ہر اسکول میں بچوں کو ترغیب دے کر ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔محترمہ انجو نے کہاکہ اسے فخر ہے کہ اس کے شوہر ملک کےلئے شہید ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے میں راگھویندر سنگ پریہار شہید ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will send son to army to fight pakistan says martyr raghvendra singh widow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply