ہندوستان چین اور پاکستان سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ،مگر قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گا:منوہر پاریکر

بنگالورو:وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اروناچل پردیش میں چین۔ہندوستان سرحد پربرہموس میزائیل لگانے کے خلاف چین کی وارننگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پڑوسیوں سے بہتر تعلقات بنانے کی خواہش مند ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی قومی سلامتی کو لاحق ہر خطرہ کا جواب دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تیاری کھلی کتاب کی طرح ہے کوئی جارحانہ فوجی کاروائی کی طرح نہیں ہے۔ہمارے پڑوسیوں کو ہمارے کام سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ہندوستان کے سلامتی مفادات پر کوئی آنچ آتی دکھائی دے گی تو اس سے بچاؤ کے لیے ہر جائز اقدام کریں گے۔ انہوں نے بنگالورو میں ایرو انڈیا 2017کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان اور چین دونوں سے بہتر تعلقات بنانے کے خواہش مند ہیں۔
قبل ازیں چین کی فوج کے ترجمان میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان نے سرحد پر سوپر سونک میزائیل لگائے ہیں جس سے چین کے تبت اور یووان صوبہ کو خطرہ ہے۔برہموس سوپر سونک کروز میزائیل ہے جس کو سوپر میرین جہاز ،طیارہ یا پھر زمین سے چھوڑاجاسکتا ہے۔یہ زمین یا پھر سمندر میں اپنے نشانہ پر حملہ کرسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will do everything possible to counter national security threat manohar parrikar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply