جائیداد کی خرید و فروخت کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جائے گا: وزیر مالیات جیٹلی

نئی دہلی: جائیداد کی خرید و فروخت کو ٹیکس سے بچنے والے شعبہ میں سے ایک بتاتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بدھ کے روز کہا کہ اس زمرے کو اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی ) کے دائرے میں لانا لازمی ہو گیا ہے۔
انہوں نے امریکہ کے دارالخلافہ واشنگٹن کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک مقالہ پڑھتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت سے زبردست آمدنی ہو تی ہے اور ساتھ ہی ایک کثیر رقم کی ٹیکس چوری ہو جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، اس معاملہ پرجو ابھی تک جی ایس ٹی کے تحت نہیں لایا گیا ہے، 9نومبر کو ہونے والے جی ایس ٹی کے آئندہ اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will discuss bringing real estate under gst jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply