پاکستان کی اشتعال انگیز جارحیت کا ہندوستانی فوج جواب دیتی رہے گی: لیفٹننٹ جنرل بھٹ

نئی دہلی: ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ نے پیر کے روز پاکستان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کی جانب سے اشتعال انگیز جارحانہ کارروائیوں کاتسلسل کے ساتھ جواب دیتی رہے گی۔
انہوں نے پاکستان یہ الزام بھی خارج کر دیا کہ ہندوستانی سلامتی دستوں نے لائن آف کنٹرول پر غیر اشتعالی فائرنگ کی ہے۔فائرنگ کا یہ تبادلہ پاکستان کی ایما پر دونوں ملکوں کے درمیان ہاٹ لائن پر غیرطے شدہ بات چیت کے دوران کیا گیا۔
پاکستان کے الزامات خارج کرتے ہوئے مسٹر بھٹ نے اس پر زور دیا کہ ہندوستانی فو ج ہندوستانی چوکوین کو نشانہ بنانے والے اور در اندازوں کو پاکستان کی جانب سے زبردست مدد بہم پہنچانے پر پاکستانی فوج کے خلاف جوابی کارروائی کرتی ہے۔
مسٹر بھٹ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج پیشے کے معیار کو برقرار رکھتی ہے اور غیر فوجیوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will continue to retaliate to acts of provocation indian dgmo to pakistani counterpart in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply