تحفظ جمہوریت کی جدوجہدجاری رکھوں گا: شرد یادو

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی رکنیت کے نااہل قرار دیے جانے کے ایک روز بعد جنتا دل یونائیٹڈ کے باغی لیڈر شرد یادو نے کہا ہے کہ وہ اپنی جمہوریت بچاؤ مہم جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا کے چیرمین وینکیا نائیڈو کی جانب سے پیر کو رات دیر گئے جاری کیے گئے ایک فرمان میں مسٹر یادو کی ممبر پارلیمنٹ علی انور کے ساتھ راجیہ سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔مسٹر یادو نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے بہار میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے عظیم اتحاد کو توڑ دیا تھا۔
اگر اس غیرجمہوری طریقہ کار کے خلاف بولنا ان کا قصور تھا تو وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر لیڈر سیتا رام یچوری نے بھی چیرمین کے اس فیصلہ پر سوال اٹھائے اور کہا کہ راجیہ سبھا سکریٹریٹ اس معاملہ میں غیرمعمولی مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will continue to fight to save democracy sharad yadav on rs disqualification in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment